ڑ*نوشکی شہر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال اور قومی شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال رہی

پیر 8 ستمبر 2025 20:45

۹نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)نوشکی آل پارٹیز کے کال پر بی این پی اور نیشنل پارٹی کے جانب سے نوشکی شہر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال اور قومی شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال رہی ۔ جس سے کاوربارے زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ، دکانیں ، تجارتی مراکزاور سکولز بند رہے علاہ ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی صدر و ممبر مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی حاجی میر بہادر خان مینگل مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابقہ ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم خان مینگل مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی ضلعی جنرل سیکرٹری میر عطا اللہ مینگل و تمام ضلعی کابینہ کی طرف سے اہلیان نوشکی، سیاسی جماعتوں دکانداروں، ٹرانسپورٹروں، پٹرول پمپ مالکان، تیل کمیٹی، انجمن تاجران فروٹ سبزی ریڑی بانوں الغرض تمام مکتبہ فکر کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کامیاب پہیہ جام اور شٹر ڈان ہڑتال پر انہیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی منظم ہڑتال آپ تمام کی مخلصی کا نتیجہ اور شہدا کے خون کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ھے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ھے اور اسی طرح ہم متحد و منظم رہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ھماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی ہمیں شکست دے سکتا۔ حاجی میر بہادر خان مینگل نے مرکزی اعلامیے کے مطابق ہڑتالی وقت کے اختتام پر ہڑتال کے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج کے ہڑتال میں شریک نیشنل پارٹی کے ضلعی قائدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہڑتال کے حمایت کی اعلان کی اور اظہار یکجہتی کے طور پر جمعیت کے ضلعی قائدین بھی احتجاجی کیمپ میں موجود رہے۔

دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات اور طلبا تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ حاجی میر بہادر خان مینگل نے تمام قسم کے ٹرانسپورٹ گڈز پک اپ لوکل گاڑی مالکان کی صبر و تحمل کو سراہتے ھوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ ڈی سی نوشکی اور ایس پی نوشکی کی طرف سے سیاسی قائدین کو ہڑتال ختم کرنے کے لیئے دھونس دھمکی دی گئی اور پر امن ماحول کو خوف و ہراس کی ماحول میں بدلنے کی کوشش کی گئی مگر قائدین کی ثابت قدمی نے انکے عزائم نا کام بنا دیئے اور اس کے بعد ہڑتال کو سبوتاژ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو بھی ہڑتال توڑنے کی دھمکیاں دے کر خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی مگر ٹرانسپورٹرز نے بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ کر کے ہڑتال پر ڈٹے رہے۔

اسی طرح دکاندار حضرات کو بھی مختلف حیلوں بہانوں سے شٹر ڈان ختم کرنے کی انتظامیہ کی جانب سے لالچ اور دھمکیاں دی گئی مگر الحمدللہ دکاندار حضرات نے بھی کسی قسم کے لالچ اور دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ھوئے شہدا کے خون کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ھوئے ایک تاریخ رقم کی۔ حاجی میر بہادر خان مینگل نے اپنے خطاب میں کوئیٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں پرامن ہڑتالی قائدین پر آنسو گیس شیلنگ فائرنگ اور گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے گورنمنٹ کی بوکھلاہٹ اور ناکامی قرار دی اور تمام گرفتار شدہ قائدین کو فورا رہا کرنے کا مطالبہ کیا