
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی زیر صدارت گورننس امور پر جائزہ اجلاس
پیر 8 ستمبر 2025 21:10
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب میں چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آبی گزر گاہوں کے راستے میں ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں گی تاکہ آئندہ سالوں میں بارشوں کے دوران کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔
اور ہر ہفتہ وار اجلاس میں اس پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے اقدامات کرتے ہوئے محکمہ جنگلات نے فرائض میں کوتاہی برتنے پر بعض افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تعمیرات میں غلط این او سی جاری کرنے والے تحصیل میونسپل افسران کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تجاوزات کیخلاف تمام کاروائیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں۔ سیکرٹری خوراک کی جانب سے آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس نے گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی کاروائیاں جاری رکھنے اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے کو ہر صورت روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔سیکرٹری محکمہ ایریگیشن کی جانب سے ڈی سلٹنگ کے حوالے سے پریزینٹیشن پیش کی گئی۔ سیلاب سے ندی نالوں اور کنالز میں آنے والے ڈیبریز اور پتھروں کی صفائی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نہروں اور نالوں پر چھوٹے پلوں کی ری ماڈلنگ اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ پانی کے بہاو میں کہیں بھی کوئی رکاوٹ نہ رہے۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات میں واگزار اراضیات پر برجیاں لگائی جائیں اور باؤنڈری کا تعین کیا جائے تاکہ دوبارہ تجاوزات سے ان زمینوں کو مستقل محفوظ بنایا جاسکے۔سیکرٹری سیاحت کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ گلیات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پی سی ون منظور کرلیا گیا ہے۔ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ پشاور اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفکیشن پلان پر دو پیکجز میں کام کیا جائے گا۔ صوبائی دارالحکومت میں بی آر ٹی اسٹیشنز کے اطراف ٹریفک کا بہاو بہتر کرنے کے لئے بھی اقدامات ہورہے ہیں۔اجلاس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں، ہائوسنگ منصوبوں، لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تحت جاری اقدامات میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے اجلاس کو کم وقت میں کم خرچ تعمیراتی ماڈلز پر بھی بریف کیا گیا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سکولوں اور صحت کی سہولیات کی جلد تعمیر کیلئے یہ کم وقت میں کم لاگت تعمیرات ناگزیر ہیں تاکہ عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی جلد بحال ہو۔
مزید قومی خبریں
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
-
لاہورہائیکورٹ نے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست مسترد
-
رحیم یارخان،گھریلوجھگڑوں،مالی پریشانیوں اوربیروزگاری سے تنگ آکر 4 خواتین سمیت 5افراد کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل
-
مولانا فضل الرحمن کی صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کااظہار
-
مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3فیصد اضافہ
-
مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق شجاع آباد بائی پاس پہنچ گئے،سیلابی صورتحال کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کوہ پیما ٹیم کو بری لا چوٹی سر کرنے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.