]ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام

پیر 8 ستمبر 2025 21:10

J لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تکیہ لہری شاہ، اچھرہ،لاہورکے طلباء اوراساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ آئس فیکٹری‘ گلبرگII،نیشنل کالج‘لوئر مال،گورنمنٹ مڈل سکول‘ رائے ونڈ روڈ، موہلنوال گرائمر سکول‘ موہلنوال، لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد179تھی