Live Updates

چنیوٹ،کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ضلع چنیوٹ کا دورہ

-ہائی ویز کی طرف سے سیلابی علاقوں کے راستوں/ سٹرکوں کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ

پیر 8 ستمبر 2025 21:45

ج چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈویژنل انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ اور ہائی ویز کی طرف سے سیلابی علاقوں کے راستوں/ سٹرکوں کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

وہ موضع رشیدہ جھنگ روڑ،متھرومہ،اڈا پٹھان کوٹ،جامعہ آباد میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ گئے اورکیمپس میں مقیم سیلاب زدگان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین سے تین وقت کا کھانا ملنے کے حوالے سے دریافت کیا اورہیلتھ کیمپ پر ادویات کی دستیابی چیک کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف مقامات پر رک کر زراعت ولائیو سٹاک کے سٹال پر مویشیوں کے چارہ اور ونڈا کی دستیابی دیکھی اور موقع پر موجود کسانوں سے بات چیت اور چارہ ملنے کے حوالے سے استفسارکیا۔

انہوں نے مو ضع لودھرا نوشہرہ کا بھی دورہ کیا اور ہائی ویز کی طرف سے سیلاب کے بعد سڑکوں کی بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے چینلج میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ڈویژنل وضلعی انتظامیہ متاثرین کی آبادکاری کے سرتوڑکوششیں جاری رکھے ہوئے ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات