Sعوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی کال پر صوبہ بھر کی طرح ژوب میں بھی مکمل شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال رھی صبح ھی سے زوب شہر کے تمام بازار اور دکانیں بند رھیں

پیر 8 ستمبر 2025 22:45

ؑ ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)گزشتہ دنوں شاہوانی سٹیڈیم میں بی این پی کے رہنما سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے جلسہ میں دھماکہ کے نتیجے میں14 سیاسی کارکنوں کے شہید ھونے درجنوں کارکنوں کے زخمی ھونے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ۔پی ٹی ائی۔بلوچستان نیشنل پارٹی ۔نیشنل پارٹی ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی کال پر صوبہ بھر کی طرح ژوب میں بھی مکمل شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال رھی صبح ھی سے زوب شہر کے تمام بازار اور دکانیں بند رھیں اور کاروبار زندگی معطل رھا اور پہیہ بھی مکمل طور جام رھا قومی شاہراہیں کوئٹہ ژوب روڈ سوڑہ پل اور محمد پٹرول پمپ کے مقام پر بند رھا جبکہ ژوب ڈی ائی خان روڈ عجوہ ھوٹل اور سیلیازہ پل کے مقام پر بند رھا پارٹیوں کے کارکن پہیہ جام اور شٹر ڈان ہڑتال کی نگرانی کرتے رھے اس موقع پر پشتونخوا میپ کے جمال مندوخیل پی ٹی ائی اختر شاہ کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی کے جمعہ خان بابر انجمن تاجران کے باران کلیوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھیں فارم 47 کی حکومت دہشت گردوں کا فوری سراغ لگا کر گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے انھوں نے کہا کہ ھم جمہوریت پر یقین رکھتے ھیں عوام کے جمہوری حقوق اور جمہوریت کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ھمیں اس طرح کے بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا اصل جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کیلئے ھماری جدوجہد جاری رھے گی