معروف صحافی و اینکر عبدالستار خان کی کتاب " ڈارک ٹاور آف اکائونٹیبلٹی" کی تقریب رونمائی

پیر 8 ستمبر 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) معروف صحافی و اینکر عبدالستار خان کی کتاب " ڈارک ٹاور آف اکائونٹیبلٹی" کی تقریب رونمائی پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سینئر صحافی اور پی ایف یو جے کے سابق جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے کی جبکہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،سینئر صحافیوں رؤف کلاسرا، ابصار عالم، رانا جواد، این پی سی کے سابق صدر شکیل انجم، عبدالقیوم صدیقی، سجاد اظہر، افتخار شیرازی، ضمیر حیدر، صدر سپریم کورٹ میاں رؤف عطاء سمیت سینئر صحافیوں اور اینکرپرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عبدالستار خان کی کتاب میں نیب کے کردار کو زبردست طریقے سے پیش کیا گیا ہے، یہ کتاب مستقبل میں ریفرنس کے طور پر استعمال ہو گی، کتاب میں مصنف نے 42ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں کے کردار کا بھی موازنہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عام کتاب یا ڈائجسٹ نہیں جسے ہرکوئی پڑھے ،یہ کتاب وہی شخص پڑھے گا جسے اس مٹی سے پیار ہے۔