خیبر یونین آف جرنلسٹ کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافی پر تشدد کی مذمت

پیر 8 ستمبر 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) خیبر یونین آف جرنلسٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافی طیب بلوچ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں صدر خیبر یونین آف جرنلسٹ کاشف الدین سید اور جنرل سیکرٹری ارشاد علی نےصحافی طیب بلوچ پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صحافی طیب بلوچ اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کے لئے موجود تھے کہ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافی پر حملہ کرکے زدوکوب کیا جس سے وہ زخمی ہوئے ،انہوں نے مشتعل افراد کی جانب سے صحافی طیب بلوچ پر بیہمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔