ایران سے معاہدہ چند دنوں میں طے ہوجائے گا، رافیل گروسی

منگل 9 ستمبر 2025 08:40

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نےکیا کہ ایجنسی کو توقع ہے کہ وہ چند دنوں میں ایرانی حکام کے ساتھ ملک میں اپنی مکمل کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق رافیل گروسی نے ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران کہا، "مجھے پوری امید ہے کہ ہم ایرا ن کے ساتھ اگلے چند دنوں میں بات چیت کے ذریعے اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے، جس سے ایران کے ساتھ ہمارے ضروری کام کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی۔