اقوامِ متحدہ کے سربراہ برائے حقوق کی غزہ پر اسرائیل کت غزہ بارے بیانات کی مذمت

منگل 9 ستمبر 2025 08:50

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) اقوامِ متحدہ کے سربراہ برائے حقوق وولکر ترک نے غزہ کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سےغزہ میں نسل کشی کے بیانات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی اور قتلِ عام کے خاتمےکے لیے فیصلہ کن بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا، مقبوضہ فلسطینی سرزمین پہلے ہی قبرستان بن چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس سے افتتاحی خطاب میں وولکر ترک نے اسرائیل کے ہاتھوں "غزہ میں فلسطینی شہریوں کے قتلِ عام اور انہیں ناقابلِ بیان مصائب اور تباہی کا نشانہ بنانے پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں فلسطینی شہریوں کا وسیع پیمانے پر قتل، اس کا ناقابلِ بیان مصائب اور انتہائی تباہی برپا کرنا، زندگی بچانے والی امداد میں رکاوٹ اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی فاقہ کشی، اس کا صحافیوں، اقوامِ متحدہ کے عملے اور این جی او کے کارکنان کو قتل کرنا اور جنگی جرائم پر جرائم کا ارتکاب دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نسل کشی پر مبنی بیان بازی کے صریح استعمال اور سینئر اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں سے ذلت آمیز غیر انسانی سلوک پر دہشت زدہ ہوں۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے تقریباً دو سال بعد "خطہ امن کے لیے پکار رہا ہے۔