کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کا ذمہ دار میں نہیں،سلمان خان

کیریئر بنانے والا میں نے نہیں، اوپر والا ہے، مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر تباہ کیے ہیں،اداکار

منگل 9 ستمبر 2025 10:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی ہے۔بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کے ذمے دار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور کہا تھا کہ میں ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیریئر بنایا ہے۔

اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ کیریئر بنانے والا میں نے نہیں، اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر تباہ کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ کہنا کہ میں نے کسی کا کیریئر تباہ کیا ہے، یہ میرے اختیار میں ہی نہیں، اگر میں کسی کا کیریئر کھاوں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیریئر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :