انڈسٹری پر سلمان خان کے خاندان کا غلبہ ہے،ابھینیو کیشپ

سلمان خان نے بطور اداکار جس قسم کا رویہ رکھا وہ ان کی اداکاری کے لیے مناسب نہیں

منگل 9 ستمبر 2025 10:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)مشہور بالی ووڈ فلم دبنگ کے ڈائریکٹر ابھینیو کیشپ نے کہا ہے کہ سلمان خان ایک غنڈے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دبنگ کے ڈائریکٹر ابھینیو کشیپ نے ایک انٹرویو کے دوران اداکار سلمان خان پر غنڈہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔فلم ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان شوٹنگ کے دوران اکثر سیٹ سے غائب ہو جاتے تھے۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ انڈسٹری پر سلمان خان کے خاندان کا غلبہ ہے۔فلم ہدایت کار نے بتایا کہ سلمان خان نے بطور اداکار جس قسم کا رویہ رکھا وہ ان کی اداکاری کے لیے مناسب نہیں۔

متعلقہ عنوان :