باراک اوباما نے تیسرا ایمی اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل 9 ستمبر 2025 10:30

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمی ایوارڈ عموما آرٹ اور فلموں کی دنیا سے وابستہ افراد کو دیا جاتا ہے، تاہم سابق امریکی صدر نے بہترین داستان گو (کہانی بیان کرنے والا)کی کیٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز کا انعقاد لاس اینجلس میں کیا گیا، اس تقریب میں 64 سالہ باراک اوباما نے نیٹ فلکس سیریز اوو اوشین کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ جیتا، تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی، جس پر ان کا اعزاز امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے قبول کیا۔

بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے، اس سے قبل اسی گیٹیگری میں 2022 میں اوو گریٹ نیشنل پارکس اور 2023 میں ورکنگ واٹ وی ڈو آل ڈے کے لیے پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔