خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کے منصوبہ سے 31 ہزار طلبہ مستفید ہو ں گے، یو این ڈی پی

منگل 9 ستمبر 2025 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) اور اقوام متحدہ کے پروگرام UN-Habitat کی شراکت سے، جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے (جائیکا) کی مالی معاونت سے خیبر پختونخوا میں تعلیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بچوں کے لیے محفوظ اور قدرتی آفات سے محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کا منصوبہ جاری ہے۔

یو این ڈی پی کے مطابق اس منصوبے سے 31,000 سے زائد طلبا براہِ راست مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

منصوبے کا مقصد سکولوں کو مضبوط، پائیدار اور زلزلوں سمیت دیگر قدرتی آفات سے محفوظ بنانا ہے، تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے محفوظ جگہ فراہم کی جا سکے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، حکومتِ جاپان اور جائیکا کا یہ مشترکہ اقدام نہ صرف تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا بلکہ مقامی کمیونٹیز میں اعتماد کی بحالی اور تعلیمی سلسلے کے تسلسل کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ جاپان کی وزارتِ خارجہ، جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد اور جائیکا کے تعاون سے یہ منصوبہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے مطابق تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :