افغانستان ، گھر میں دھماکے سے ایک خاندان کے تمام 8 افراد جاں بحق

منگل 9 ستمبر 2025 10:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) افغانستان کے صوبہ فراح میں گھر میں دھماکے کے نتیجہ میں ایک خاندان کے تمام 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالمالک اسامہ نے منگل کو بتایا ہے کہ یہ دھماکہ گزشتہ دوپہر کو ضلع بالابلوک میں ایک گھر میں ہوا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک جوڑا اور ان کے 6 بچے شامل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :