
واٹس ایپ کے سابق سکیورٹی افسر کا میٹا پر مقدمہ، ڈیٹا سکیورٹی میں سنگین کوتاہیوں کا الزام
منگل 9 ستمبر 2025 11:00
(جاری ہے)
سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں دائر 115 صفحات پر مشتمل درخواست کے مطابق واٹس ایپ انجینئرز صارفین کا ڈیٹا، رابطہ معلومات، آئی پی ایڈریسز اور پروفائل تصاویر بغیر کسی ریکارڈ کے نقل یا چرا سکتے تھے۔
بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بار بار یہ خدشات واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو بتائے مگر اس کے بعد ان کے خلاف انتقامی اقدامات کیے گئے جن میں منفی کارکردگی رپورٹس، وارننگز اور بالآخر فروری 2025 میں برطرفی شامل ہے۔مقدمے میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹا نے روزانہ ایک لاکھ واٹس ایپ صارفین کو متاثر کرنے والے اکاؤنٹ ہیکنگ کے خلاف حفاظتی فیچرز نافذ کرنے سے بھی روکا اور صارفین کی تعداد بڑھانے کو ترجیح دی۔میٹا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطاء اللہ بیگ کو مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے نکالا گیا اور کئی سینئر انجینئرز نے اس کی تصدیق کی کہ ان کا کام معیار کے مطابق نہیں تھا۔ عطاء اللہ بیگ نے عدالت سے ملازمت کی بحالی، تنخواہوں کی وصولی، ہرجانہ اور ممکنہ ریگولیٹری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا ہے جب میٹا پر پہلے ہی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے سخت نگرانی جاری ہے۔یاد رہے کہ میٹا نے 2020 میں کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کے بعد امریکی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کیا تھا جو 2040 تک نافذ العمل رہے گا۔ایک الگ کیس میں موجودہ اور سابق ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ میٹا نے اپنی ورچوئل ریئلٹی مصنوعات میں بچوں کی حفاظت سے متعلق تحقیق کو دبایا تاہم کمپنی نے ان دعوؤں کی بھی تردید کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قطر کی اسرائیلی حملے سے متعلق امریکی پیشگی اطلاع ملنے کی تردید
-
ٹرمپ نے قطر میں اسرائیلی حملے کی منظوری نہیں دی
-
اسرائیل کا دوحہ پر حملہ، قطری سیکورٹی اہلکار بھی نشانہ بن گئے
-
نیپال میں فوج نے حکومت کی کمان سنبھال لی
-
دوحہ پر حملہ، قطر نے جنگ بندی کیلئے ثالثی معطل کر دی
-
امریکا کا دوحہ میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری
-
"اس جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے قطر کے ساتھ کھڑے ہیں"
-
دوحہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
-
مسلمان رہنما اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
-
نیپال کے مستعفی وزیراعظم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرارکی ویڈیو سامنے آگئی
-
نیپال میں مظاہرین کی وزیرتوانائی کے گھر میں توڑ پھوڑ، تجوری سے پیسے نکال کر لٹا دیے
-
اسرائیلی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.