چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنرنے موسلادھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 9 ستمبر 2025 11:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے موسلادھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے پانی کے نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کوضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میونسپل کمیٹی کا متعلقہ سٹاف شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجود رہے ، مون سون کا سیزن ہے بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر انتظامات کیلئے مشینری اورعملہ ذمہ داری کامظاہرہ کرے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچایا جاسکے،اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپوزل سٹیشنزکو بھی بلا تعطل فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :