Live Updates

سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں مال مویشیوں کے لیے چارہ اور ونڈا تقسیم کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر عقیل سہیل

منگل 9 ستمبر 2025 16:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ لائیو سٹاک پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تحصیل پسرور میں سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں مال مویشیوں کے لیے چارہ اور ونڈا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلڈ ریلیف کیمپس دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران متاثرین میں چارے اور ونڈے کی تقسیم اور ویکسی نیشن کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جانوروں کے کھانے پینے کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو معاشی مشکلات سے بچایا جا سکے اور دیہات کی معیشت کو سہارا مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق خدمت اور ریلیف کا یہ عمل دن رات بلا تعطل جاری ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات