صوبائی وزیر صنعت کا نیو کراچی میں فیکٹر میں آتشزدگی کا نوٹس، تحقیقات کی ہدایت

منگل 9 ستمبر 2025 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں منگل کو گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی اور عمارت کے منہدم ہونے کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی سائیٹ کو حادثہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان ورکرز کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ فیکٹریز میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ جام اکرام اللہ نے کہا کہ گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔