اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کا کیس، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

منگل 9 ستمبر 2025 16:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)انسداد دہشتگردی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کیس میں گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس دوران گرفتار ملزمان راجہ سرفراز اور چوہدری نوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت جج نے ملزمان راجہ سرفراز اور چوہدری نوید کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بعد ازاں صحافی نے علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔