یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لو جی پشاور میں سیرت النبی ؐکے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

منگل 9 ستمبر 2025 16:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لو جی پشاور میں سیرت النبیؐ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ویڈیو کانفر نس ہال میں کیا گیا ۔تر جمان یو ای ٹی پشاور کے مطابق سیمینار میں حُسنِ قرات او رحضوؐر کی شان میں نعت خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرصادق خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت طیبہ تما م انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور انہو ں نے طلباء پر زور دیا کہ حضوؐرتعلیمات کا ا ثر ہماری روزمرہ زندگی میں جھلکنا چائیے اور طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک مو قع پر وہ عہد کریں کے اپنے وقت کا بہترین استعمال کریں گے اور قران کریم جو کہ ا یک عظیم اور بے مثال کتاب ہے اس کی تعلیمات کو سمجھ کر عمل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد عزیز اللہ ، شعبہ بیسک سائنسز اینڈ اسلامیات یوای ٹی ، پشاورنے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کرتے ہوئے سیرت النبیؐ کے پیغامِات محبت، امن اور اخوت کو عام کریں، یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو سوشل میڈیا کے برے اثرات سے بچانے کے لئے ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹرخضر اعظم خان ،رجسٹرار یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹرنور بادشاہ،شعبہ بیسک سائنسز اینڈ اسلامیات، ڈاکٹر علاوالدین، شعبہ کمپیوٹر سائنس یو ای ٹی پشاور اور انتظامی افسران نے بھی شرکت کی ۔