موٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم ، 50 سالہ شخص شدید زخمی

منگل 9 ستمبر 2025 23:21

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) مو ٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ سریکوٹ روڈ پر پنڈوری گاؤں کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل اور سوزوکی گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں 50 سالہ رب نواز شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ \378