وائس چانسلریونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کی زیر صدارت الحاق کمیٹی کا اجلاس

منگل 9 ستمبر 2025 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) وائس چانسلریونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کی زیر صدارت میں الحاق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان پروفیسر محمد حسین بلوچ سمیت مختلف اراکین نے شرکت کی اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور، ایگریکلچر کالج تسپ اور گورنمنٹ گرلز کالج خدابادان کی الحاق کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے ایگریکلچر کالج تسپ اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور کے الحاق کی منظوری دے دی، جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج خدابادان کے بوٹنی ڈپارٹمنٹ کو اصولی طور پر منظور کیا گیا اور ایک درخواست پر مزید وضاحت طلب کی گئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے کہا کہ الحاق سے خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ، یکساں نصاب اور بہتر تدریسی ماحول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عمل کو طلبا کے لیے اپنے ہی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور علاقائی ترقی کے لیے اہم قرار دیا ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ نے کہا کہ الحاق شدہ اداروں کو تدریسی تربیت، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور تحقیقی سرگرمیوں کے نئے مواقع ملیں گے، جس سے خطے میں تعلیم کے ساتھ سماجی و معاشی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔