چیئرپرسن فاطمہ مجید کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ماہی گیرکے گھر پہنچ گئیں،تعزیت وفوری مالی مددفراہم کی

منگل 9 ستمبر 2025 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید ڈائریکٹرز کے ہمراہ کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہوجانے والے ماہی گیر سومار کے گھر پہنچ گئیں،متاثرہ ماہی گیر خاندان کی فوری مالی مدد کی۔اور انہیں ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔تفصیلات کے مطابق فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید،وائس چیئرمین سلیم دیدک اور ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد یوسف،شکیل،رشید ماما،رحیم بخش،شہزاد جاموٹ،خان میر خان کے ہمراہ گزشتہ روز کھلے سمندر میں خائی کریک کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے جاں بحق ہونے والے ناخدا سومار ولد عثمان حسوانی کے گھر واقع ابراہیم حیدری ڈگائی محلہ پہنچ گئیں۔

جہاں متاثرہ خاندان سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری مالی مدد فراہم کی۔چیئرپرسن فاطمہ مجید نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں ایک ماہی گیر کی بیٹی ہوں۔اور ماہی گیر میرے خاندان کی طرح ہیں۔میں انہیں ہرگز مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی سے جو ممکن ہو سکا۔اس خاندان کا خیال رکھا جائے گا۔اس موقع پر متاثرہ ماہی گیروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہابراہیم حیدری میں اس طرح کے بیشمار واقعات ہو چکے ہیں۔مگر کبھی کسی نے ہماری خبر گیری نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ فشریز کی مقامی قیادت کے آنے کے بعدہمیں پہلی بار اپنی قدر دانی کا احساس ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :