خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

منگل 9 ستمبر 2025 20:40

خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)تونسہ بیراج پر 2بہنوں نے 5ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین نے پہلے معصوم بچی کو دریائے سندھ میں پھینکا اور اس کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک بہن کو زندہ حالت میں دریا سے باہر نکال لیا جب کہ دوسری بہن اور 5ماہ کی بچی تاحال لاپتا ہیں۔ریسکیو ادارے دونوں لاپتا خاتون اور بچی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔