غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 9 ستمبر 2025 20:40

غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مجاہد اسکواڈ ناکا شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 دسمبر 2024 کو نوبیاہتا جوڑے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں سمیت کوٹ لکھپت پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم اندوہناک واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا جب کہ ملزم کا تعلق چلاس ویلی دیامیر سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق متعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم کاشف تھانہ شیرا کوٹ کی تحویل میں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :