گلگت بلتستان اسمبلی کا قرارداد کے ذریعے پاک فوج اور فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش

منگل 9 ستمبر 2025 18:57

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) گلگت بلتستان اسمبلی نے 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان اور 7 ستمبر یومِ فضائیہ پاکستان کی مناسبت سے قرارداد منظور کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کی قربانیوں اور بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں دن پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں، بالخصوص آپریشن "بنیان مرصوص" میں پاک فوج اور پاک فضائیہ نے شجاعت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جنہیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسمبلی نے اس موقع پر وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو بھی سلام پیش کیا۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے اور وطنِ عزیز کی حفاظت و سلامتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔یہ قرارداد وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلزار محمّد، وزیرِ دفاع گلگت بلتستان شمس الحق لون اور رکن اسمبلی احمد حسین کے دستخطوں سے منظور کی گئی۔