ریجنل بلڈ سینٹر جمس ہسپتا ل جیکب آباد کے مریضوں کو بلڈ کی فراہمی میں ناکام

منگل 9 ستمبر 2025 19:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)ریجنل بلڈ سینٹر جمس ہسپتا ل جیکب آباد کے مریضوں کو بلڈ کی فراہمی میں ناکام ،بلڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے داخل مریضوں کو مشکلات کا سامنا،خاتون ملازم کی اجارہ داری آر بی سی کی بدنامی کا سبب بننے لگی ،وزیر صحت ،ڈائریکٹر ،بی او جی اراکین سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں قائم ریجنل بلڈ سینٹر مریضوں کو خون کی فراہمی میں مکمل ناکام ہے خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے جمس میں داخل مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آر بی سی کی لیب میں بلڈ نہ کا بہانہ کرکے مریضوں کو واپس کردیا جاتا ہے اور پھر مریض شہر کی بلڈ بینک پر خوار ہوتے ہیںآر بی سی لیب میں خاتون ملازم کی اجارہ داری بھی مسئلہ بن گئی ہے جو کہ آر بی سی کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے سکھر کے افسران کی آشیرواد سے لیب بد انتظامی کا شکار ہو گئی ہے متعدد چوری کے واقعات بھی سننے میں آئے ہیںجمس ہسپتال میں حسینی بلڈ بینک کے دور میں مریضوں کو بلڈ ہر وقت ملتی تھی لیکن جب سے یہ ذمہ داری آر بی سی کو دی گئی ہے وہ نبھانے میں ناکام ہے ہسپتال کے مریضوں اور شہریوں نے وزیر صحت ،ڈائریکٹر جمس اور بی او جی اراکین سے نوٹس لیکر ہسپتال میں بلڈ کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔