سیلزٹیکس رجسٹرڈ کاروبار کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم متعارف

نئے سسٹم کے تحت سیلزٹیکس انوائسز کی آن لائن تصدیق ممکن ہوگی

منگل 9 ستمبر 2025 20:40

سیلزٹیکس رجسٹرڈ کاروبار کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم متعارف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کاروبار کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کے تحت سیلز ٹیکس انوائسز کی آن لائن تصدیق ممکن ہوگی،ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ریونیومیں اضافہ ہوگا۔ایف بی آر حکام کے مطابق نیا یہ ٹیکس دہندگان کوشفاف اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ جس سے کاروباروں کی دستاویزی معیشت کی طرف منتقلی تیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :