بنوں حملے میں شہید ہونے والے میجرعدنان سے متعلق سابق جنرل آصف غفور کا ٹوئٹ وائرل

منگل 9 ستمبر 2025 21:25

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف غفور کی بنوں حملے میں شہید ہونے والے نوجوان میجر عدنان اسلم سے متعلق ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف غفور نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میجر عدنان شہید نے مجھ سے آخری ملاقات میں پاکستان آرمی اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) میں شمولیت کے لیے مشورہ مانگا تھا۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان شہید کے جذبے کی چمک اٴْس کی آنکھوں میں الفاظ سے کہیں زیادہ دکھائی دے رہی تھی اور اٴْس نے اپنی ہر جھلک کو سچ کر دکھایا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف غفور نے کہا کہ ایک بہادر سپاہی، جو اپنے جذبے اور ہماری دلیر ایس ایس جی کی روح کے عین مطابق رہا، اللہ آپ کی روح پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔