
17 ستمبر کو عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی
ًصوبے میں مہنگائی سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر حکومت کی خاموشی ستم بالائے ستم ہے،بیان
منگل 9 ستمبر 2025 21:40
(جاری ہے)
سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کی عدم دستیابی ناقابلِ برداشت ہے۔
علاوہ ازیں، شہر میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو بلا جواز اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے، جو کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ امن و امان کی صورت حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے اور حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی سنجیدہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہی ہیں ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، خصوصا آٹے کی قیمت عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، اور حکومت کی خاموشی اس پر ستم بالائے ستم ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں صفائی کی صورتحال انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہو چکی ہے۔ شہر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، بند نالیاں، گندگی سے بھری سڑکیں اور بدبو دار ماحول نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا چکے ہیں، بلکہ یہ صحتِ عامہ کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "صفا کوئٹہ پروجیکٹ"، جو کہ عوامی ٹیکسوں سے چلنے والا ایک کثیر بجٹ منصوبہ ہے، مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر میں جدید صفائی نظام کو متعارف کروا کر کوئٹہ کو صاف اور صحت مند شہر بنانا تھا، لیکن بدقسمتی سے اس منصوبے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ گلی محلوں میں کوڑا نہ اٹھایا جانا، نالیوں کی عدم صفائی، اور صفائی عملے کی عدم موجودگی اس پروجیکٹ کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ شہر میں موجودہ گندگی اور بد انتظامی سے وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خطرہ ہے، خصوصا ڈینگی، ہیضہ، اور دیگر بیماریوں کے امکانات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بلدیاتی ادارے، صفا کوئٹہ کے ذمہ داران، اور صوبائی حکومت اس سنگین صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔پریس ریلیز میں افغان کڈوال عوام کے خلاف جاری سرچ آپریشنز اور گرفتاریوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت افغان کڈوال عوام کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے تمام شہریوں، محنت کشوں، طلبا، تاجر برادری، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارکنان، اور تمام سیاسی و سماجی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے اپنی قومی و جمہوری ذمہ داری ادا کریں۔ پارٹی کے تمام علاقائی یونٹوں اور کارکنوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کریں اور اپنی عوام دوستی کا عملی ثبوت فراہم کریں
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.