سپین نے دو اسرائیلی وزراء سموٹرچ اور بن گوئیر کے داخلے پر پابندی لگا دی

بدھ 10 ستمبر 2025 08:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت سے تعلق رکھنے والے دو وزیروں کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دے گا۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے دو ہسپانوی وزیروں پر پابندی عائد کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔سپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلباريس کے مطابق وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گوئیر اور وزیر خزانہ بتسلئیل سموٹرچ کو با ضابطہ طور پر "پابندی شدہ افراد کی فہرست" میں شامل کر دیا گیا ہے اور ان کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :