لوئر دیر،لوئر دیر کے علاقے حاجی آباد کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 10 ستمبر 2025 13:41

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 دیر لوئر کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔دیر لوئر کے علاقے حاجی آباد کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 38 سالہ حنیف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور جاں بحق شخص کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔\378