Live Updates

سندھ حکومت کی سیلاب صورتحال پر کڑی نظر، اب تک تقریبا 70 ہزار افراد کو ریلیف کیمپس اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، ناصر شاہ

بدھ 10 ستمبر 2025 21:47

سندھ حکومت کی سیلاب صورتحال پر کڑی نظر، اب تک تقریبا 70 ہزار افراد کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریبا 70 ہزار افراد کو ریلیف کیمپس اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر شاہ کے مطابق اس وقت گڈو بیراج پر پانی کی آمد تقریبا پانچ لاکھ کیوسک ہے جو کسی بڑے خطرے کی نشاندہی نہیں کرتا اور اسے بخوبی سنبھالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق پانی کا بہائو چھ سے سات لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے، جس کے لیے سندھ حکومت نے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر خدانخواستہ پانی کی سطح دس لاکھ کیوسک تک پہنچتی ہے تو مزید سخت اور ہنگامی انتظامات نافذ کیے جائیں گے تاکہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور ریلیف کیمپس میں متاثرین کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :