حسن ابدال ،کچا موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ایک شخص موقع پر جاں بحق

بدھ 10 ستمبر 2025 13:41

حسن ابدال 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) حسن ابدال، جی ٹی روڈ کچہ موڑ کے قریب ڈمپر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ھو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر کچہ موڑ کے قریب ایبٹ آباد کا رہائشی 52 سالہ فیاض حسین ولد محمد خلیل ڈمپر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔\378