بھکر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیزیر صدار ت ڈسٹرکٹ بنوویلنٹ فنڈز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹرارشد وٹو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ بینیوولنٹ فنڈز کے حوالہ سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور فنڈز کی شفاف تقسیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نےکہا کہ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے امور کی بہتری ریاست کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں بینیوولنٹ فنڈز کا مقصد ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مؤثر انداز میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے اور فنڈز کی تقسیم کا عمل شفاف انداز اور میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :