پولیس کے افسران و جوان تیز بارش کے دوران متاثرہ شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے سڑکوں پر موجودہیں، ترجمان

بدھ 10 ستمبر 2025 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ملیر پولیس کے افسران و جوان حالیہ تیز بارشوں کے دوران ندی نالوں کے اطراف متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سمیت ان کی خدمت اور تحفظ کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران جہاں ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا ہے، وہاں رہائش پذیر شہریوں کو ضلعی پولیس فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔پولیس کی اضافی نفری متاثرہ علاقوں میں موجود ہے جو ریسکیو اور عوامی سہولت کے تمام اقدامات انجام دے رہی ہے۔ متاثرہ شہریوں کو قریبی پناہ گاہوں اور محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :