کلر سیداں ،ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے پر اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر ورکشاپس سیل

بدھ 10 ستمبر 2025 16:44

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) کلر سیداں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے پر اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر ورکشاپس سیل کر دی گئیں۔ تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی کے تین کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں دو مریض یونین کونسل کنوہا جبکہ ایک مریض یونین کونسل درکالی معموری سے سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے فوری طور پر ایس او پیز کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں سرویلنس اور ہیلتھ ایجوکیشن فراہم کی۔

دوران کارروائی ایک مریض کے گھر سے ڈینگی کا لاروا بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اینٹمالوجسٹ غلام احمد خان سنبل اور ڈینگی فوکل پرسن عبدالغفار کے ہمراہ بروقت ایکشن لیتے ہوئے مرید چوک کلر سیداں میں واقع سلامت آٹو ورکشاپ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی سیل کر دیا۔ شہری حلقوں نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات ہی ڈینگی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔\378

متعلقہ عنوان :