ملتان،سمگلنگ کے دوران پکڑے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے مال کی نیلامی کا انعقاد

بدھ 10 ستمبر 2025 17:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈپٹی کلکٹر کسٹم مقبول احمد اور سپریٹنڈنٹ آکشن رمضان سیال کی زیر نگرانی کسٹم کلکٹریٹ آفس ملتان میں سمگلنگ کے دوران پکڑے جانے والے کرو ڑوں روپے مالیت کے مال کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔نیلامی میں کسٹم حکام کی جانب سے غیرملکی گاڑیاں،شاپنگ بیگ،بیٹریاں،کپڑا،خشک دودھ،میوہ جات،صوفہ کلاتھ وغیرہ سمیت دیگراشیاء شامل تھیں۔

(جاری ہے)

تر جمان کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے انجام دیا گیا جس میں آنے والے افراد نے آکشن کے دوران اپنی اپنی بولیاں لگائیں۔نیلامی کے دوران شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پرآکشنر کنور ریاض احمد،اسسٹنٹ آکشنر رانا خلیق احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ نیلامی کے عمل کو شفاف طریقے سے انجام دینے پر شہریوں نے کسٹم افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :