لاہور ہائیکورٹ نے احمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا

بدھ 10 ستمبر 2025 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے احمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کے دوران ہدایت دی کہ اپیلوں کو نمبر لگا کر کارروائی آگے بڑھائی جائے۔