اقرا یونیورسٹی میں فارم ڈی پروگرام میں داخلے جاری

بدھ 10 ستمبر 2025 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) اقرا یونیورسٹی اسلام آباد ایچ 9 کیمپس نے اپنے معروف فارم ڈی (ڈاکٹر آف فارمیسی ) پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا، یہ پروگرام مستقبل کے ماہر طبیبوں کی تربیت، تحقیق اور جدید طبی سہولیات میں مہارت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق، فارم ڈی پروگرام میں داخلہ لینے والے طلباء کو صحت عامہ، تحقیق، اور دوا سازی کے شعبوں میں نمایاں مواقع میسر آئیں گے۔ اقرا یونیورسٹی کا یہ پروگرام جدید نصاب، تجربہ کار فیکلٹی، اور مکمل تحقیقی ماحول فراہم کرتا ہے۔ فارم ڈی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ admissions.iqraisb.edu.pk پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :