تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار شہری نقدی موبائل فون وغیرہ سے محروم

بدھ 10 ستمبر 2025 23:08

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء) تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار شہری نقدی موبائل فون وغیرہ سے محروم پتوکی سرکل پولیس خاموش تماشائی شہریوں کا آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے سخت احکامات کو سی سی ڈی پتوکی پولیس اور سرکل پتوکی پولیس نے ہوا میں اڑا دیا پولیس افسران نے ڈاکووں کو کھلی چھوٹ دے دی تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ بیرون اڈہ پھولنگر کے قریب بلال مارکی کے سامنے چار کس نامعلوم مسلح ڈاکووں نے شہری وسیم کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس سے 45000ہزار روپے نقدی چھین لی ،ادھر فیکٹری ورکر سید باسط علی کو تین کس نامعلوم مسلح ڈاکووں نے جلیکی روڈ لنگڑے والی ڈھاری کے قریب روک کر 4600روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ادھر تیسری واردات میں نامعلوم چور محمد خلیل کی موٹر سائیکل عمران چلڈرن ہسپتال کے باہر سے چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے تاحال پولیس ڈاکوووں کو لگام نہ ڈال سکی ڈی ایس پی سرکل پتوکی اور سی سی ڈی پولیس پتوکی نے خاموشی اختیار کرلی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے طالبہ کیا ہے کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔