مولانا عبد الحق ثانی کا شمالی پنجاب کا دورہ ،مختلف تقر یبات میں شرکت کی

تحریک منہاج القرآن کی محفل میلاد اورجامعہ اشرفیہ میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی

بدھ 10 ستمبر 2025 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) کے مرکزی امیر مولانا عبد الحق ثانی لاہور تشریف لائے اورمولانا احمد علی لاہوری، مولانا عبید اللہ انور، شیخ الحدیث مولانا محمد موسی ،روحانی بازی ،غازی علم دین شہید رحمھم اللہ کے مراقد عالی پر حاضری دی فاتحہ خوانی اور دعائیں کی، صاحبزادہ مولانا ضیا الرحمن فاروقی کی عیادت کے لیے ان کے گھر والٹن حاضری دی بعد ازاں مولانا عبد الروف فاروقی سے نماز مغرب ان کی مسجد جامع حضری میں ادائیگی کے بعد ملاقات اور اسکے بعد جامع مسجد کبری سمن آباد مولانا مخدوم منظور احمد اور ان کے صاحبزادہ عاصم مخدوم سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے جمعیت کے ساتھ وابستگی اور ہم آہنگی کابھرپور اظہار کیا، تذکرہ مولانا سمیع الحق شہید پر آبدیدہ ہوگئے اسی رات تقریبا 10بجے محفل میلاد زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن ایوان اقبال شرکت کی جہاں خرم نواز گنڈاپور اور صاحبزادہ علامہ حسن محی الدین وصاحبزادہ علامہ حسین محی الدین ودیگر ذمہ داران بھرپور استقبال کیا اور تقریب سے خطاب میں سیرت طیبہ کے مختلف پہلوں کا ذکر کرتے ہوئے نظام مصطفی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علامہ پروفیسر طاہر القادری کواپنی جماعت جے یو آئی س کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ اتفاق واتحاد کے بغیر ناممکن ہے اسی عظیم الشان مقصد کے حصول کیلئے میرے جد امجد شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق اور شہید ملت والد گرامی مولانا حامد الحق حقا نی نے قربانیاں دیں جبکہ 7ستمبر بعد نماز عصر مادر علمی جامعہ اشرفیہ مسلم ٹائون عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ قادیانیت سے بڑا خطرناک فتنہ کوئی نہیں اسکی سرکوبی کے لیے ہمارے آبا اجداد نے دیگر علما کرام کے ہمراہ جو قربانیاں دیں وہ تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے بعد ازاں حافظ غازی الدین بابر کی رہائش گاہ پر ملک کے نامور صحافی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی صحافی حضرات سے با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور یاد رفتگاں زیر بحث آئی رات گئے تقریبا 12 بجے چناب نگر جامعہ عثمانیہ زیر اہتمام انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی اور تفصیلی واختتامی خطاب میں کہا انٹر نیشنل ختم نبوت کے تمام اکابر ین وقائدین ہمیشہ مولانا سمیع الحق شہید کے ہمراہ رہ کر ختم نبوت کے عقیدے کا پرچار کیا لہٰذا ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں، کانفرنس کا اختتام صاحبزادہ مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی رقت آمیز دعا اور مولانا سمیع الحق شہید کے بکثرت ذکر خیر کے ساتھ ہوا رات قیام مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کے ہاں مولانا سلمان عثمانی کی معیت میں اور 8ستمبر کی صبح ناشتہ کے بعد اکوڑہ خٹک کی طرف عازم سفر ہوئے مذکورہ تمام تقاریب وپروگرامز میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی سالاروامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین وسیکرٹری اطلاعات قاری رحمت اللہ لا شاری ان کے ہمراہ رہے۔