
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس کا انعقاد
بدھ 10 ستمبر 2025 19:45
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز ہفتہ وار اور ماہانہ اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں، جبکہ پسماندہ اضلاع میں سرکاری عملے کی حاضری کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آفس ہر ماہ سروس ڈیلیوری اقدامات کا جائزہ لے گا اور دسمبر 2025ء تک اہداف پر نمایاں پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں عوامی خدمات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ بہتر خدمات کی فراہمی عوامی اعتماد کے حصول کا ذریعہ بنتی ہے۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز پر زور دیا کہ وہ فیلڈ وزٹس کو مزید مؤثر بنائیں کیونکہ یہ سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز عوامی روابط بھی بڑھائیں اور عوامی رائے ا ور تاثرات کو خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے استعمال کریں۔ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس میں سات اہم شعبوں صحت، زراعت، ویٹرنری، سیاحت، سماجی بہبود، بلدیات اور بنیادی تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا اوربتایا گیا کہ اگست میں منعقدہ پہلی کانفرنس کے بعد مانیٹرنگ کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور اب 1132 مقامات پر 19 سروس ایریاز کو 264 اشاریوں کے تحت جانچا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مختلف محکموں میں 980 مسائل حل کیے گئے۔ شعبہ صحت میں ادویات کی دستیابی اور انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے تاہم ڈاکٹروں کی حاضری مختلف اضلاع میں غیر مساوی پائی گئی۔ فارم سروس سینٹرز اور ویٹرنری ہسپتالوں کی کارکردگی میں معمولی مگر مثبت بہتری دیکھنے میں آئی، جبکہ ٹورسٹ فسیلیٹیشن ڈیسک اور خدمات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دارالامان مراکز میں 66 فیصد اہداف پورے ہوئے ہیں، تاہم زمونگ کور اداروں کی کارکردگی میں واضح خامیاں موجود ہیں جنہیں فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت ہے۔ بلدیات کے شعبے میں عوامی پارکس کی حالت بہتر ہوئی ہے مگر ٹرنک سیورز، پانی کے جمع ہونے والے مقامات اور دیگر سہولیات میں مسائل برقرار ہیں۔ اسی طرح 23 اضلاع کے سکولوں کی مانیٹرنگ سے اساتذہ کی حاضری اور بنیادی سہولیات کی کمی سامنے آئی ہے۔ کانفرنس کے آخر میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر ماہ کم از کم 32 فیلڈ وزٹس یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ عوام سے براہِ راست رابطہ رکھیں اور خدمات میں بہتری کے اقدامات کو اجاگر کریں نیز عوامی رائے بھی حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیں اور ضلعی سطح پر سامنے آنے والے مسائل حل کریں۔فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت شفافیت، احتساب اور عوامی مرکزیت پر مبنی گورننس کے لئے پرعزم ہے اور خدمات کی فراہمی میں ہونے والی بہتری نہ صرف اعداد و شمار میں بلکہ عوام کو بھی نمایاں نظر آنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی
-
طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، شاہی سید
-
سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
-
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ،کمشنر
-
ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین الیکشن میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ) کا پورا پینل کامیاب ہو گیا، حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستان اور جاپان کا تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور ہنر مند افرادی قوت کے فروغ سمیت کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ہری پور، 16 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار ،مقدمہ درج
-
لاہور ، گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کرکے قتل کردیا
-
پنجاب میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے میں بڑی پیشرفت
-
موبائل ایپس کی قرض وصولی کیلئے شہریوں کو ہراساں و بلیک میل کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار
-
حالیہ بارشوں اور دریائوں میں بڑھتے ہوئے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں، شرجیل میمن
-
پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.