Live Updates

سیالکوٹ کے 26 سرکاری سکولز مزید 2 روز کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 10 ستمبر 2025 20:30

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود 26 سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید 2 دن کیلئے بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 26 سرکاری سکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے، طلبہ کے لیے دو روزہ تعطیل ہوگی ، تدریسی عملہ حاضری یقینی بنائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے متعدد تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، سکول بندش کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 اسکول بند رہیں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :