Live Updates

فیصل آباد، انجمن انسدادِ منشیات کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ادویات کا عطیہ

بدھ 10 ستمبر 2025 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) فیصل آباد میں انجمن انسدادِ منشیات کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ادویات فراہم کی گئیں۔ادویات باضابطہ طور پر صدر انجمن انسداد منشیات محمد پرویز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر طارق محمود کے حوالے کیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صدر انجمن انسداد منشیات نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرینِ سیلاب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی فوری امداد ہماری ذمہ داری ہے۔

ادویات کی فراہمی سے متاثرین کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر طارق محمود نے انجمن انسداد منشیات کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے رفاہی اور فلاحی اقدامات متاثرین کے دکھوں کو کم کرنے اور ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات