ضلعی انتظامیہ لاہور کاتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،336تجاوزات کا سامان ضبط

بدھ 10 ستمبر 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے بھرپور انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ایم سی ایل کے اشتراک سے جاری اس میگا آپریشن کے دوران لاہور کی اہم سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں بلا تفریق کارروائیاں کی گئیں۔ اب تک 336تجاوزات کا سامان ضبط کیا جا چکا ہے جبکہ بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے 2083غیر قانونی بینرز اور فلیکسز ہٹا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اقدامات سے شہریوں کے لیے سڑکیں اور فٹ پاتھ کشادہ کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری زمین پر قابض عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی جاری ہے اور ہٹائی گئی تجاوزات کو دوبارہ قائم ہونے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور عوامی مقامات پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ لاہور کی تاریخی خوبصورتی کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :