ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کولئی پالس کا بی ایچ یو بٹیڑہ کا دورہ، یونٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

جمعرات 11 ستمبر 2025 08:50

کولئی پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان نور الامین کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کولئی پالس وحید احمد نے بی ایچ یو بٹیڑہ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران اے سی نے بی ایچ یو میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملہ کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اے سی ریونیو نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور بی ایچ یو کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو وحید احمد نے گورنمنٹ پرائمری سکول بٹیڑہ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے اساتذہ اور طلباءکی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں، سکول میں صفائی ستھرائی اور دیگر مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کی کہ طلباء کی حاضری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :