یورپی کمیشن کا اسرائیلی حمایت کے خاتمے، انتہا پسند صہیونی وزرا پر پابندیوں کا عندیہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 10:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ کمیشن انتہا پسند اسرائیلی وزرا پر پابندیاں لگانے اور اس سے یورپی یونین کا ایسوسی ایشن معاہدہ جزوی طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کرے گا جس میں تجارت سے متعلق معاملات کو ہدف بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سے سٹیٹ آف دی یونین تقریر کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن اسرائیل کے لئے اپنی دو طرفہ حمایت موقوف کر دے گا لیکن اس سے اسرائیل کی سول سوسائٹی اور اس کے مرکزی ہولوکاسٹ یادگاری مرکز ید واشیم کے ساتھ کام متأثر نہیں ہو گا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن اب وہ کرے گا جو وہ خود کر سکتا ہے۔