بحریہ یونیورسٹی میں خزاں 2025 کلبز ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

جمعرات 11 ستمبر 2025 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام خزاں 2025 کے لئے ’’کلبز ریکروٹمنٹ ڈرائیو‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نئے آنے والے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف کلبز میں شمولیت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یہ مہم بحریہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ریسورس سینٹر کی نگرانی میں منعقد کی گئی جس کا مقصد طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شامل کر کے ایک متحرک طلبہ کمیونٹی تشکیل دینا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو ہدایت کی کہ جو ان کلبز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ رجسٹریشن کے لئے سٹوڈنٹس ریسورس سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔