نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی میں 25 سالہ دوکاندار کرنٹ لگنے سے جاں بحق،ریسکیو ذرائع

جمعرات 11 ستمبر 2025 12:13

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں تتلے عالی میں دکان کے باہر ترپال ڈالتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں تتلے عالی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ نوجوان عمران ولد طارق محمود دکان کے آگے ترپال لگاتے ہوئے بجلی کے کرنٹ کی زد میں آکر بے ہوش ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ زندگی بچانے کے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے زخمی کو تشویشناک حالت میں صدیق صادق ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق کھڑیانوالا، فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔\378